لاہور۔15جون (اے پی پی):انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے بھکر ملز ٹاون کے علاقہ میں فائرنگ سے خاتون سمیت 3 افراد کے قتل کے معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے آر پی او سرگودھا سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔ آئی جی پنجاب نے ڈی پی او بھکر کو فائرنگ میں ملوث ملزمان کی فوری گرفتاری کا حکم دیا ہے۔
آئی جی پنجاب نے کہا کہ تہرے قتل میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائیں اور لواحقین کو انصاف کی فراہمی ترجیحی بنیادوں پر یقینی بنائی جائے۔ ڈی پی او بھکر نے کہا کہ ملزمان کی گرفتاری کیلئے ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں اور جلد ملزمان کو گرفتار کر لیں گے۔