- Advertisement -
لاہور۔11ستمبر (اے پی پی):آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے راولپنڈی میں 2 گروپوں کے درمیان جھگڑے کے نتیجہ میں4 افراد کی ہلاکت کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے آر پی او راولپنڈی سے رپورٹ طلب کر لی۔
ترجمان پنجاب پولیس نے پیر کو جاری بیان میں بتایا کہ آئی جی پنجاب نے سی پی او راولپنڈی کو ملزموں کی گرفتاری کیلئے خصوصی ٹیم تشکیل دینے کا حکم دیا اور کہا کہ واقعہ کی ہر پہلو سے تفتیش کرتے ہوئے ملزموں کو جلد از جلد گرفتار کیا جائے۔
- Advertisement -
آئی جی پنجاب کا یہ بھی کہنا تھا کہ ملزموں کو قرار واقعی سزائیں دلوائی جائیں گی، سپروائزری افسران مقتولین کے لواحقین کے ساتھ قریبی رابطہ رکھیں اور انصاف کی جلد از جلد فراہمی میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=388930
- Advertisement -