آئی جی پنجاب کا شاہراہوں، انڈسٹریل و زرعی ایریاز پر انسداد سموگ کریک ڈائون میں تیزی لانے کا حکم

122
آئی جی پنجاب کی پولیس ملازمین اور ان کے اہلخانہ سے ملاقات، مسائل کے فوری ریلیف کےاحکامات جاری

لاہور۔1دسمبر (اے پی پی):آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے شاہراہوں، انڈسٹریل و زرعی ایریاز سمیت دیگر مقامات پر انسداد سموگ کریک ڈان میں تیزی لانے کا حکم جاری کیا ہے،سموگ ایس او پیز کی خلاف ورزی پر ذمہ داران کے خلاف زیرو ٹالرنس کی پالیسی اپنائی جائے۔ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران صوبہ بھر میں کریک ڈائون کے دوران 6مقدمات درج کئے گئے

جبکہ 479افراد کو 9لاکھ 62 ہزار روپے کے جرمانے عائد کئے گئے اور 40کو وارننگ دی گئی۔انہوں نے بتایا کہ فصلوں کی باقیات جلانے کی 15، زیادہ دھواں چھوڑنے والی 387 گاڑیوں کی خلاف ورزیاں رپورٹ ہوئیں،صنعتی سرگرمی کی 4، اینٹوں کے بھٹوں کی 5 اور دیگر مقامات کی 13خلاف ورزیاں رپورٹ ہوئیں۔