28 C
Islamabad
جمعرات, اپریل 3, 2025
ہومعلاقائی خبریںآئی جی پنجاب کا عید الفطر کے موقع پر پنجاب سیف سٹیز...

آئی جی پنجاب کا عید الفطر کے موقع پر پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی ہیڈ کوارٹرز کا دورہ، افسران و سٹاف کوعید کی مبارکباد دی

- Advertisement -

لاہور۔2اپریل (اے پی پی):انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے عید الفطر کے موقع پر پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی ہیڈکوارٹرز کا دورہ کر کے افسران و سٹاف سے گلے ملے اور عید کی مبارکباد دی۔ آئی جی پنجاب کی طرف سے سیف سٹیز اتھارٹی کے سٹاف و افسران میں مٹھائی بھی تقسیم کی گئی۔ انہوں نے کہا کہ دوسروں کی خوشیوں کی خاطر اپنی خوشیوں کو قربان کرنے والے فورس کے ہرجوان کو میرا سلام ہے، عید کی تعطیلات کے دوران ڈیوٹی پرموجود عملے کا جذبہ اور فرض شناسی قابل تعریف ہے۔

ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ سیف سٹیز سٹاف و پولیس کمیونیکیشن افسران شہرکو محفوظ بنانے میں مصروف عمل ہیں اور اپنے پیاروں سے دورعید منانے والے افسران کے عزم کو سراہتے ہیں۔ ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ شہر بھر میں نصب سیف سٹی کیمروں سے 24 گھنٹے نگرانی کا عمل جاری ہے۔ آئی جی پنجاب نے مزید کہا کہ صوبہ بھر کے تمام بڑے شہروں کو سیف سٹی بنایا جارہا اور اس کا دائرہ کار 140 تحصیلوں تک بڑھایا جائے گا۔ سیف سٹی اتھارٹی پراجیکٹس کی توسیع سے ملازمت اور ترقی کے مزید مواقع پیدا ہونگے۔

- Advertisement -

 

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=577965

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں