لاہور۔2مئی (اے پی پی):آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے قیمتی املاک وجانوں کو آتشزدگی سے بچانے پر ایس ایچ او اور ان ٹیم کو میڈل و انعام دینے کا اعلان کیا ہے ۔
ترجمان کے مطابق گذشتہ رات شدید خراب موسم کے دوران سرگودھا کے علاقہ ترکھانوالہ میں کوڑے کے ڈھیر میں لگی آگ زرعی رقبہ تک پھیلنے کی اطلاع پولیس کو موصول ہوئی جس پر ایس ایچ او صفدر اقبال اپنی ٹیم کے ہمراہ فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچے۔
انہوں نے کوڑے کے ڈھیر میں لگی آگ جس نے گھروں، مویشیوں اور قریبی کھیت کو لپیٹ میں لے لیا تھا کو اپنی جانوں کی پرواہ نہ کرتے ہوئے زرعی اراضی، مویشیوں اور گھروں کو آتشزدگی سے بچا لیا۔ آئی جی پنجاب نے قیمتی املاک اور جانوں کو آتشزدگی سے بچانے پر ایس ایچ او صفدر اقبال اور ٹیم کو شاباش دی اور اپنی جان کی پرواہ نہ کرتے ہوئے شہریوں کی جان و مال کی حفاظت یقینی بنانے پر پولیس ٹیم کے لئے میڈل اور انعام دینے کا اعلان کیا ہے
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=591058