آئی جی پنجاب کا لاہور سمیت صوبہ بھر میں انسداد پتنگ بازی ایکٹ پر عملدرآمد کرانے کا حکم

116

لاہور۔10جنوری (اے پی پی):آئی جی پنجاب نے لاہور سمیت صوبہ بھر میں انسداد پتنگ بازی ایکٹ پر عملدرآمد کرانے کا حکم دیا ہے۔آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا ہے کہ آر پی اوز، ڈی پی اوز پتنگ بازوں، پتنگ فروشوں اور مینوفیکچررز کے خلاف کریک ڈاون میں تیزی لائیں۔جمعہ کو جاری بیان میں آئی جی پنجاب نے کہا کہ جان لیوا سرگرمی کی ہرگز اجازت نہیں، خونی دھندے میں ملوث افراد کے خلاف زیرو ٹالرنس اپنائیں۔ ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ دھاتی ڈور اور پتنگوں کے آن لائن کاروبار میں ملوث عناصر کو بھی قانون کی گرفت میں لایا جائے۔انہوں نے کہا کہ والدین اپنے بچوں کو اس خونی کھیل سے دور رکھیں،اساتذہ اور سول سوسائٹی خطرناک کھیل اور کاروبار کی روک تھام میں اپنا کردار ادا کریں،شہری پتنگ بازی کی صورت میں 15 پر اطلاع دے کر ذمہ داری کا ثبوت دیں۔