آئی جی پنجاب کا منڈی بہاوالدین میں سابقہ دشمنی پر فائرنگ سے 2افراد کی ہلاکت کے واقعہ کا نوٹس

90

لاہور۔9اکتوبر (اے پی پی):انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انو رنے منڈی بہائوالدین میں سابقہ دشمنی پر فائرنگ سے 2افراد کی ہلاکت کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے آر پی او گوجرانوالہ سے واقعہ کی رپورٹ طلب کرلی ہے۔ ترجمان کے مطابق آئی جی پنجاب نے ڈی پی او منڈی بہائوالدین کو ملزمان کی جلد گرفتاری کیلئے خصوصی ٹیم تشکیل دینے کا حکم دیتے ہوئے کہاکہ ملزمان کو جلد گرفتار کرکے قانون کے کٹہرے میں پیش کیا جائے ۔

ڈاکٹر عثمان انور نے ہدایت کی کہ لواحقین کو انصاف کی فراہمی ترجیحی بنیادوں پر یقینی بنائی جائے۔ ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ چوٹ دھیر روڈ کے قریب ملزمان نے فائرنگ کرکے 2افراد کو قتل کیا،مقتولین میں تیمور اور عمران شامل ہیں۔