29.9 C
Islamabad
جمعہ, مئی 23, 2025
ہومعلاقائی خبریںآئی جی پنجاب کی بچوں کو اعلی تعلیم دلوانے پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر...

آئی جی پنجاب کی بچوں کو اعلی تعلیم دلوانے پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر کی حوصلہ افزائی

- Advertisement -

لاہور۔22مئی (اے پی پی):انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور سے اسسٹنٹ ڈائریکٹر کاشف مدنی نے اہل خانہ کے ہمراہ سنٹرل پولیس آفس میں ملاقات کی۔آئی جی پنجاب نے بچوں کو اعلی تعلیم دلوانے پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر کاشف مدنی کی حوصلہ افزائی کی۔ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ اسسٹنٹ ڈائریکٹر کاشف مدنی کی بیٹی نایاب بتول نے فوڈ سائنسز میں ایم فل، رجا بتول نے ایم بی بی ایس کی ڈگری حاصل کی جبکہ چھوٹی بیٹی بشری علی 9ویں جماعت کی طالبہ

حافظ قرآن اور کرافٹنگ کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے۔آئی جی پنجاب نے سخت محنت و لگن سے بیٹیوں کو اعلی تعلیم دلوانے پر کاشف مدنی کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ کاشف مدنی اور ان کی اہلیہ نے مشکل حالات کے باوجود بچوں کی بہترین تعلیم و تربیت کے لئے جدوجہد کی۔ آئی جی نے کہا کہ کاشف مدنی کے تمام بچوں کے لئے پنجاب پولیس ویلفیئر فنڈ سے باقاعدگی سے سکالر شپ کی فراہمی یقینی بنائی گئی ہے۔

- Advertisement -

ترجمان کے مطابق کاشف مدنی نے 1990 میں بطور اسسٹنٹ محکمہ پولیس جوائن کیا اور اس وقت وہ بطور اسسٹنٹ ڈائریکٹر سپیشل برانچ پنجاب خدمات انجام دے رہے ہیں۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=600336

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں