33.2 C
Islamabad
جمعرات, اپریل 10, 2025
ہومعلاقائی خبریںآئی جی پنجاب کی زیر صدارت اجلاس،کچہ کریمنلز کے خلاف جاری اقدامات...

آئی جی پنجاب کی زیر صدارت اجلاس،کچہ کریمنلز کے خلاف جاری اقدامات کا جائزہ لیا

- Advertisement -

لاہور۔4اپریل (اے پی پی):سنٹرل پولیس آفس میں آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی زیر صدارت اہم اجلاس کا انعقاد ہوا۔ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی وسیم سیال، ایڈیشنل آئی جی کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ سہیل ظفر چٹھہ، ایڈیشنل آئی جی سپیشل برانچ رائو عبدالکریم، اے آئی جی آپریشنز ساجد کھوکھر اجلاس میں موجود تھے۔ترجمان کے مطابق آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کچہ کریمنلز کے خلاف جاری اقدامات کا جائزہ لیا۔ایڈیشنل آئی جی سائوتھ پنجاب، آر پی اوز، ڈی پی اوز کی کچہ کریمنلز کے خلاف جاری انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز بارے بریفنگ دی۔

آئی جی پنجاب نے کہا کہ مربوط پلاننگ، حکمت عملی اور تیاری کے بعد کچہ کریمنلز کے خلاف فیصلہ کن ایکشن لیں، درست اہداف کی نشاندہی، وسائل اور ٹیکنالوجی کا موثر استعمال کچہ کریمنلز کے خلاف کامیابی کی ضمانت ہے۔اجلاس میں کچہ کریمنلز کے خلاف ڈرونز ٹیکنالوجی، بکتر بند گاڑیوں، جدید اسلحہ و آلات کے استعمال کا جائزہ لیا گیا۔ آئی جی پنجاب نے کچہ کریمنلز کے سہولت کاروں کے خلاف بھی کریک ڈائون جاری رکھنے کا حکم دیا اور کہا کہ وزیر اعلی پنجاب نے کچہ کریمنلز کے خاتمے کے لئے پنجاب پولیس کو بھرپور وسائل فراہم کئے ہیں۔

- Advertisement -

آئی جی نے کہاکہ رحیم یار خان اور راجن پور میں پولیس وہیکلز کی بلٹ پروفنگ، تھرمل کیمرے، کواڈ کاپٹرز، اسلحہ سمیت جدید ٹیکنالوجی فراہم کی گئی ہے، ہیڈ منی والے کچہ کریمنلز کے خلاف بھی موثر اور نتیجہ خیز ایکشن لیں، کچہ کریمنلز کے خلاف سندھ پولیس کے ساتھ ضروری کوآرڈینیشن، لائحہ عمل اور تیاری کے ساتھ کارروائی عمل میں لائیں۔ اجلاس میں ایڈیشنل آئی جی سائوتھ پنجاب محمد کامران خان، آر پی او بہاولپور رائے بابر سعید، آر پی او ڈی جی خان کیپٹن ریٹائرڈ سجاد حسن خان، ڈی پی او رحیم یار خان، ڈی پی او راجن پور نے بذریعہ ویڈیو لنک شرکت کی۔

 

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=578389

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں