لاہور۔10دسمبر (اے پی پی):سنٹرل پولیس آفس میں آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی زیر صدارت اہم اجلاس منعقد ہوا۔وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر رائٹ مینجمنٹ پولیس کے قیام کے لئے،ڈی آئی جی پی ایچ پی اطہر وحید نے رائٹ مینجمنٹ پولیس کے قیام کے لئے لائحہ عمل بارے بریفنگ دی۔ ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق اجلاس میں رائٹ مینجمنٹ پولیس کے قیام کے لئے ہیومن ریسورس، لاجسٹکس اور ٹرانسپورٹ سمیت مختلف اقدامات بارے تجاویز زیر غور آئیں،رائٹ مینجمنٹ پولیس کے لئے کانسٹیبلز کی بھرتی، ٹریننگ، رائٹ مینجمنٹ پولیس ہیڈ کوارٹرز کے قیام کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انورنے کہا ہے کہ تین مراحل میں مختلف رینجز میں رائٹ مینجمنٹ پولیس کا قیام عمل میں لایا جائے گا، پہلے مرحلے میں لاہور، راولپنڈی اور سرگودھا میں رائٹ مینجمنٹ پولیس کا قیام عمل میں لایا جائے گا، رائٹ مینجمنٹ پولیس کے لئے 5 ہزار کانسٹیبل بھرتی کرکے اینٹی رائٹ ٹریننگ کروائی جائے گی، رائٹ مینجمنٹ پولیس کے لئے افسران اور کانسٹیبلز کو پنجاب پولیس کے تمام ٹریننگ کالجز اور سکولز میں تربیت فراہم کی جائے گی، ایڈیشنل آئی جیز، ڈی آئی جیز، ایس ایس پیز، اے آئی جیز و دیگر افسران اجلاس میں موجودتھے۔ایم ڈی پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی محمد احسن یونس نے بذریعہ وڈیو لنک شرکت کی۔