32.7 C
Islamabad
جمعرات, اپریل 24, 2025
ہومعلاقائی خبریںآئی جی پنجاب کی زیر صدارت سالانہ ترقیاتی پروگرام بارے جائزہ اجلاس

آئی جی پنجاب کی زیر صدارت سالانہ ترقیاتی پروگرام بارے جائزہ اجلاس

- Advertisement -

لاہور۔24اپریل (اے پی پی):آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی زیر صدارت سالانہ ترقیاتی پروگرام بارے جائزہ اجلاس جمعرات کو ہوا۔اے آئی جی ڈویلپمنٹ محمد عبداللہ لک نے ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل کے لیے سپلیمنٹری گرانٹس کے استعمال بارے بریفنگ دی۔ ترجمان پولیس کے مطابق آئی جی پنجاب نے اے ڈی پی کے تحت ڈویلپمنٹ پراجیکٹس کی تکمیل میں بہترین کارکردگی پر ملتان، سرگودھا اور بہاولپور ریجن کو شاباش دی۔

آئی جی پنجاب نے سپلیمنٹری گرانٹ سے ترقیاتی منصوبوں کو 30 جون تک مکمل کرنے کی ہدایت کی۔ آئی جی پنجاب نے کہا کہ ترقیاتی منصوبوں کی مقررہ مدت میں تکمیل میں پنجاب پولیس دیگر تمام محکمہ جات میں سرفہرست آئی ہے،سالانہ ترقیاتی پروگرام کے تحت ایس ڈی پی او آفسز کی تعمیر پر فی کس 5 ملین روپے رکھے گئے ہیں، چوہنگ، رائے ونڈ، کاہنہ میں سائبان بنیں گے،آئندہ سال 220 سائبان مکمل کریں گے۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا پنجاب کی 144 تحصیلوں تک سیف سٹیز منصوبے پہنچائے جائیں گے۔اجلاس میں آر پی اوز، سی پی اوز، ڈی پی اوز سمیت متعلقہ افسران نے ترقیاتی منصوبوں کو مقررہ مدت میں مکمل کروانے کی یقین دہانی کروائی۔ ایڈیشنل آئی جی ساوتھ پنجاب، آر پی اوز، سی پی اوز، ڈی پی اوز، ڈی آئی جی ایڈمن لاہور، ڈی آئی جی آپریشنز لاہور سمیت متعلقہ افسران نے بذریعہ ویڈیو لنک اجلاس میں شرکت کی۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=586883

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں