لاہور۔12مارچ (اے پی پی):سنٹرل پولیس آفس میں آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی زیر صدارت اہم اجلاس کا بدھ کو انعقاد ہوا۔ سی سی پی او لاہور، ایڈیشنل آئی جی سپیشل برانچ، ایڈیشنل آئی جی ٹریننگ، ڈی آئی جی ایس پی یو، ڈی آئی جی ایڈمن لاہور، اے آئی جی فنانس، اے آئی جی ڈویلپمنٹ اینڈ لاجسٹکس، ایس پی پی ایچ پی اجلاس میں موجود تھے۔ایڈیشنل آئی جی ساوتھ پنجاب، کمانڈنٹس پی سی، سہالہ، آر پی اوز، سی پی اوز، ڈی پی اوز نے اجلاس میں بذریعہ ویڈیو لنک شرکت کی۔
ترجمان پولیس کے مطابق آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے لاہور سمیت صوبہ بھر میں جاری ترقیاتی پراجیکٹس میں پیش رفت، فنڈز کے استعمال کا جائزہ لیا۔اس موقع پر آر پی اوز، سی پی اوز، ڈی پی اوز سمیت متعلقہ افسران نے آئی جی پنجاب کو مکمل اور زیر تکمیل منصوبوں بارے بریفنگ دی ۔ سمارٹ پولیس سٹیشنز، سیف سٹیز پراجیکٹس، پولیس چیک پوسٹوں کے تعمیراتی کاموں میں پیش رفت کا جائزہ لیا گیا،پولیس ٹریننگ اداروں میں بیرکس اور ہاسٹلز، ایس ڈی پی اوز آفسز، پولیس دفاتر، سڑکوں کی تعمیر و مرمت، فنڈز کے استعمال کا بھی جائزہ لیا گیا۔
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے زیر تکمیل تمام پراجیکٹس کو دی گئی ٹائم لائن میں مکمل کرنے کا حکم دیا۔انہوں نے نئی سکیموں کی انتظامی منظوری، ٹینڈرنگ کے بعد ڈویلپمنٹ ورک جلد شروع کرنے کی ہدایت کی۔افسران نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ پولیس سٹیشنز سمن آباد، نواب ٹاون اور کوٹ لکھپت کی تعمیر مکمل ہو چکی ہے، سیف سٹیز بہاولپور اور ملتان کی تعمیر بھی مکمل ہو چکی ہے، صادق آباد پولیس سٹیشن مئی کے آخر میں مکمل ہو گا۔ڈولفن ہیڈ کوارٹر گوجرانوالہ، ایمن آباد پولیس سٹیشن 91 فیصد مکمل ہو چکے ہیں۔
پولیس سٹیشن صدر یزمان، پولیس سٹیشن سول لائنز سرکل سٹی بہاولپور پولیس سٹیشن مسافر خانہ بہاولپور کی تعمیر مکمل ہو چکی ہے۔ پولیس سٹیشن سحجا رحیم یار خان کی نئی بلڈنگ کی تعمیر مکمل ہو چکی ہے۔ سرگودھا میں پولیس سٹیشنز ساجد شہید، ترکھان والا، پولیس سٹیشن کالر کوٹ بھکر کی نئی عمارت کی تعمیر رواں سال جون تک مکمل ہو گی، پولیس سٹیشن کالیانہ پاکپتن، پولیس سٹیشن شیخ فاضل وہاڑی، پولیس سٹیشن صومیانی راجن پور کی تعمیر بھی جون تک مکمل ہو جائے گی، ایس ڈی پی او آفس راجن پور کی بلڈنگ کا 90 فیصد تعمیراتی کام مکمل ہو چکا ہے۔