لاہور۔3اپریل (اے پی پی):آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے عید الفطر کے ایام میں بہترین سکیورٹی انتظامات پر پولیس فورس کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے شاباش دی ہے، انہوں نے بتایاکہ سی سی پی او لاہور، آر پی اوز، ڈی پی اوز، ٹریفک افسران سمیت سینئر افسران فیلڈ میں موجود رہے، موثر پٹرولنگ، مانیٹرنگ،مربوط سکیورٹی انتظامات کی وجہ سے عید الفطر پر امن گزری، انہوں نے بتایاکہ ون ویلنگ، ہوائی فائرنگ، منشیات فروشی، پتنگ بازی میں ملوث افراد کے خلاف کاروائیاں جاری رہیں،عید الفطر پر لاہور سمیت صوبہ بھر سے ون ویلنگ میں ملوث 147 قانون شکن گرفتار، 135 مقدمات درج، ہوائی فائرنگ میں ملوث 07 قانون شکن گرفتار، 12 مقدمات درج، ناجائز اسلحہ برآمد،عیدالفطر کے ایام میں 203 منشیات فروش گرفتار، 199 مقدمات درج، منشیات فروشوں کے قبضہ سے 39 کلو گرام سے زائد چرس، 03 کلوگرام ہیروئن،2 کلو گرام کے قریب آئس، 4 ہزار لیٹر شراب برآمد، انسداد پتنگ بازی ایکٹ کی خلاف ورزی پر 101 ملزمان گرفتار، 98 مقدمات درج، پتنگ بازی میں ملوث افراد کے قبضہ سے 1000 پتنگیں، 85 ڈور چرخیاں برآمد کی گئیں۔