29.4 C
Islamabad
منگل, مئی 20, 2025
ہومعلاقائی خبریںآئی جی پنجاب کی پولیس ملازمین اور انکے اہلخانہ سے ملاقات،فوری ریلیف...

آئی جی پنجاب کی پولیس ملازمین اور انکے اہلخانہ سے ملاقات،فوری ریلیف کیلئے احکامات جاری

- Advertisement -

لاہور۔19مئی (اے پی پی):انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور سے پولیس ملازمین اور انکے اہلخانہ نے سنٹرل پولیس آفس میں ملاقات کی۔ آئی جی پنجاب نے پولیس ملازمین کے مسائل سنے اور فوری ریلیف کیلئے احکامات جاری کیے۔ تفصیلات کے مطابق انسپکٹر خالد محمود کی پروموشن کی درخواست پر ایڈیشنل آئی جی پنجاب کو ریلیف کی ہدایت کی۔

کانسٹیبل نصیر ہمایوں کی پروموشن کی درخواست پر کمانڈنٹ پولیس ٹریننگ کالج لاہور کو ریلیف کی ہدایت کی۔ سابقہ سب انسپکٹر کی سروس بحالی کی درخواست پر ڈی آئی جی اسٹیبلشمنٹ ون کو ریلیف کی ہدایت کی۔ انسپکٹر ریاض الدین کی پروموشن کی درخواست پر ایڈیشنل آئی جی پنجاب کو ریلیف فراہم کرنے کی ہدایت کی۔ آئی جی پنجاب نے ڈسپلن، ایڈمن، پروموشن اور ویلفیئر سے متعلقہ دیگر درخواستوں پر بھی احکامات جاری کئے۔

- Advertisement -

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=599022

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں