لاہور۔20فروری (اے پی پی):پنجاب سنٹرل پولیس آفس میں آئی جی ڈاکٹر عثمان انور نے پولیس ملازمین اور ان کے اہلخانہ سے جمعرات کو ملاقات کی ۔آئی جی پنجاب نے پولیس ملازمین کے مسائل سنے، فوری ریلیف کیلئے احکامات جاری کئے۔ترجمان پولیس کے مطابق ہیڈ کانسٹیبل طاہر اسلام کی مالی امداد کی درخواست پر ڈی آئی جی ویلفیئر اینڈ فنانس کو ریلیف کی ہدایت کی ۔
جونیئر کلرک وسیم عباس کی سنیارٹی کی درخواست پر اے آئی جی ایڈمن اینڈ سکیورٹی کو ریلیف کا حکم دیا،اے ایس آئی محمد امین کی پروموشن کی درخواست پر ڈی آئی جی سٹیبلشمنٹ ون کو ریلیف کی ہدایت کی۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے ڈسپلن، ایڈمن، پروموشن، ویلفیئر سے متعلقہ دیگر درخواستوں پر بھی احکامات جاری کئے۔