37.1 C
Islamabad
منگل, اپریل 29, 2025
ہومعلاقائی خبریںآئی جی پنجاب کی پولیس ملازمین و اہلخانہ سے ملاقات

آئی جی پنجاب کی پولیس ملازمین و اہلخانہ سے ملاقات

- Advertisement -

لاہور۔29اپریل (اے پی پی):لاہورسنٹرل پولیس آفس میں آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے پولیس ملازمین اور انکے اہلخانہ سے منگل کو ملاقات کی ۔آئی جی پنجاب نے پولیس ملازمین کے مسائل سنے، فوری ریلیف کیلئے احکامات جاری کئے۔

ترجمان پولیس کے مطابق12 انسپکٹرز اور 10 سب انسپکٹرز کی پروموشن کی درخواستوں پر ڈی آئی جی اسٹیبلشمنٹ ون کو ریلیف کی ہدایت کی، انسپکٹر محمد اعظم کی ٹرانسفر کی درخواست پر ایڈیشنل آئی جی پنجاب ، ریٹائرڈ سب انسپکٹر ساجد خان کی مالی امداد کی درخواست پر ڈی آئی جی ویلفیئر اینڈ فنانس ، انسپکٹر مسعود احمد کی ٹرانسفر کی درخواست پر ڈی آئی جی اسٹیبلشمنٹ ون ،

- Advertisement -

ریٹائرڈ سب انپسکٹر صدیق احمد کی مالی امداد کی درخواست پر ڈی آئی جی ویلفیئر اینڈ فنانس کو ، سب انسپکٹر محمد شاہد کی پروموشن کی درخواست پر ڈی آئی جی اسٹیبلشمنٹ ون کو، ٹریفک وارڈن ظہور احمد کی پروموشن کی درخواست پر ایڈیشنل آئی جی ٹریفک پنجاب کو ، کانسٹیبل آصف علی کی علاج معالجے کی درخواست پر ڈی آئی جی ویلفیئر اینڈ فنانس کو ریلیف کی ہدایت دی۔

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے ڈسپلن، ایڈمن، پروموشن، ویلفیئر سے متعلقہ دیگر درخواستوں پر بھی احکامات جاری کئے۔

 

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=589364

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں