آئی جی پنجاب کی پولیس ملازمین و اہلخانہ سے ملاقات،مسائل سنے، فوری ریلیف کیلئے احکامات جاری کئے،ترجمان

37

لاہور۔9جولائی (اے پی پی):لاہور سنٹرل پولیس آفس میں آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے پولیس ملازمین اور انکے اہلخانہ سے بدھ کو ملاقات کی ۔آئی جی پنجاب نے پولیس ملازمین کے مسائل سنے، فوری ریلیف کیلئے احکامات جاری کئے۔

ترجمان پولیس کے مطابق ڈی ایس پی ناصر محمود کی طبی مالی امداد کی درخواست پر ڈی آئی جی ویلفیئر اینڈ فنانس کو ریلیف کی ہدایت کی،ہیڈ کانسٹیبل غلام علی کی ٹرانسفر پوسٹنگ کی درخواست پر ڈی آئی جی اسٹیبلشمنٹ ٹو کو ریلیف کی ہدایت کی،

لیڈی ہیڈ کانسٹیبل کی درخواست پر آر پی او ملتان کو ریلیف کی ہدایت کی، ہیڈ کانسٹیبل محمد فاروق کی ٹرانسفر پوسٹنگ کی درخواست پر ڈی آئی جی اسٹیبلشمنٹ ٹو کو ریلیف کی ہدایت کی، آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے ڈسپلن، ایڈمن، پروموشن، ویلفیئر سے متعلقہ دیگر درخواستوں پر بھی احکامات جاری کئے۔