23.3 C
Islamabad
بدھ, جون 4, 2025
ہومقومی خبریںآئی جی پنجاب کی ہدایت پرپولیس ہفتہ وار جنرل پریڈ کا انعقاد

آئی جی پنجاب کی ہدایت پرپولیس ہفتہ وار جنرل پریڈ کا انعقاد

- Advertisement -

لاہور۔2جون (اے پی پی):آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایت پر لاہور سمیت صوبہ بھر میں پولیس کی ہفتہ وار جنرل پریڈ کا پیر کو انعقادکیا گیا۔سینئر پولیس افسران نے پریڈ کا معائنہ کیا پریڈ کے دستوں نے سلامی پیش کی۔ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق جنرل پریڈ میں پولیس لائنز، ڈولفن فورس، اینٹی رائٹ فورس، ٹریفک پولیس، مجاہد سکواڈ ایس پی یو، لیڈیز پولیس، او سی یو، انوسٹی گیشن ونگ اور آپریشن ونگ تھانہ جات کے افسران و جوانوں نے شرکت کی۔

سینئر افسران نے پریڈ میں حصہ لینے والے افسران و جوانوں کا ٹرن آئوٹ بھی چیک کیا۔ ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق جنرل پریڈ میں حصہ لینے والے اہلکاروں کے چاق و چوبند دستوں نے مارچ پاسٹ کیا، جنرل پریڈ میں خواتین اہلکاروں نے بھی حصہ لیا۔ ہر پیر صوبہ بھر میں باقاعدگی سے جنرل پریڈز کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔

- Advertisement -

 

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=604206

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں