26 C
Islamabad
پیر, مارچ 31, 2025
ہومقومی خبریںآئی جی پولیس خیبر پختونخوا نے تر قی پانے والے 16 ڈ...

آئی جی پولیس خیبر پختونخوا نے تر قی پانے والے 16 ڈ ی ایس پیز کو بیج لگائے

- Advertisement -

پشاور۔ 28 مارچ (اے پی پی):آئی جی پولیس خیبر پختونخوا ذوالفقار حمید نے سنٹرل پولیس آفس پشاور میں ایک خصو صی تقریب میں تر قی یاب ہونے والے 16 ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس کے عہدے کے آفیسرز کو بیجز لگائے۔ ایڈیشنل آ ئی جی پیز ہیڈکوارٹرز اول خان، انوسٹی گیشن کاشف عالم، ٹریننگ اختر عباس، انٹرنل اکائونٹیبلٹی عالم شینواری، ڈی آئی جیز ہیڈ کوارٹز رضوان منظور، سی پیک محمد سلیمان، انوسٹی گیشن آفتاب محسود و ڈاکٹر قریش خان،سکیورٹی ڈاکٹر میاں محمد سعید خان اور اے آئی جی اسٹیبلشمنٹ سونیا شمروزنے بھی تقریب میں شر کت کی۔

آ ئی جی پی ذوالفقار حمید نے اس موقع پر ترقی پا نے والے ڈی ایس پیز کی پیشہ ورانہ صلاحیتو ں پر بھر پور اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اُنہوں نے صوبے میں مختلف پوسٹوں پر تعیناتی کے دوران اپنی صلاحیتوںکا لوہا منوایا اور موثر پولیسنگ کی مثال قائم کی ہے ۔ انہوں نے افسران سے اپنے خطاب میں کہا کہ جن افسران نے ملازمت کے دوران قانون کی بالا دستی اور اداروں کی مضبوطی کو اپنا نصب العین بنایا ہے اُنہوں نے تاریخ میں ایک منفرد مقام پایاہے۔

- Advertisement -

آئی جی پی نے ترقی پانے والے افسران پر زور دیا کہ وہ اپنی نئی اعلیٰ ذمہ داریوں کا احساس کرتے ہوئے اپنے فرائض مزید ذمہ داری اور دیانت داری سے انجام دیں اور اپنے کیرئر کا ایک ایک لمحہ عوام کی خدمت کے لئے استعمال میں لائیں۔ پولیس سربراہ نے کہا کہ فورس کو آپ کی قابلیت پر اعتماد اور فخر حاصل ہے اور اُمید ظاہر کی کہ وہ پولیس کو درپیش چیلنجوں سے نمٹنے کے لئے اپنی خداداد صلاحیتوں کو بہتر انداز میں بروئے کار لا ئیں گے اورحکومت اور عوام کی اُ ن سے وابستہ توقعات پر پورا اُتریں گے۔

آ ئی جی پی نے گریڈ 17میں ترقی پانے والے ڈی ایس پیز کو مباد باد پیش کی اور اُ ن کی مزید پیشہ ورانہ کامیا بیوں اور کامرانیوں کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہر افسر کی ترقی اس کی محنت اور لگن کا اعتراف ہے اور مزید کہا کہ ترقیوں سے پولیس فورس کا مورال بلند ہوگا اور مزید دلجمعی سے عوام کی خدمت کریں گے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=576983

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں