- Advertisement -
لاہور۔29اپریل (اے پی پی):انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے گوجرانوالہ سیشن کورٹ میں فائرنگ سے پیشی پر آئے02 افراد کی ہلاکت کے معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے آرپی اوگوجرانوالہ سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔
آئی جی پنجاب نے سی پی او گوجرانوالہ کو فائرنگ میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ فائرنگ میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائیں۔ سی پی او گوجرانوالہ محمد ایاز سلیم موقع پر موجود ہیں۔ سی پی او گوجرانوالہ رانا ایاز سلیم نے کہا کہ ملزمان کی گرفتاری کے لئے ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں اور جلدملزمان کو گرفتار کرلیں گے۔
- Advertisement -
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=589964
- Advertisement -