اسلام آباد ۔ 27 جولائی (اے پی پی) آئی سی آئی پاکستان اور برطانیہ کی کمپنی کوجینٹ بریڈنگ نے باہمی شراکتداری کے معاہدے پر دستخط کئے ہیں جس کے تحت ملک میں لائیو سٹاک کے شعبی کی ترقی اور نشوونما کیلئے مصنوعی سیمین فراہم کئے جائیں گے۔ آئی سی آئی پاکستان کے نائب صدر برائے لائف سائینسسز اینڈ سٹریٹیجی سیمی کیچمری نے کہا ہے کہ معاہدے کے تحت آئی سی آئی برطانیہ سے بہترین نسلوں کے سیمینز درآمد کرکے ملک بھر میں ڈسٹری بیوٹ کرے گی تاکہ اچھی نسل کے جانوروں کی افزائش نسل کی جاسکے۔ انہوں نے کہا کہ معاہدے کے تحت پاکستان میں بھی بین الاقوامی معیار کی سٹیٹ آف دی آرٹ پیداواری سہولیات قائم کی جائیں گی