آئی سی آئی پاکستان کو ایک سال کے دوران 2.528 ارب روپے منافع

58

اسلام آباد ۔ 24 اگست (اے پی پی) 30 جون 2020ءکو ختم ہونے والے سال کے دوران آئی سی آئی پاکستان لمیٹڈ کو 2.528 ارب روپے بعد از ٹیکس منافع حاصل ہوا ہے۔ کمپنی کے مالیاتی اعداد و شمار کے مطابق کمپنی کی فی حصص آمدن 27.37 روپے رہی ہے۔ کمپنی کی خالص آمدنی کے نتیجہ میں کمپنی کی انتظامیہ نے اپنے حصہ داروں کے لئے 5 روپے کے حتمی کیش ڈیوڈنڈ کی منظوری بھی دی ہے جبکہ کمپنی دوران سال اپنے حصہ داروں کو 11 روپے کا وسط مدتی ڈیوڈنڈ پہلے سے ادا کرچکی ہے۔ مزید برآں آئی سی آئی نے اپنے کھیوڑہ پلانٹ کی لائٹ سوڈا کی پیداوار ایک لاکھ 25 ہزار ٹن سالاہن تک بڑھانے کا بھی فیصلہ کیا ہے۔