آئی سی ای میں خام چینی کے نرخوں میں کمی،کافی اور کوکوا میں اضافہ

89

نیویارک ۔ 12 اگست (اے پی پی) انٹرنیشنل کموڈٹی ایکسچینج (آئی سی ای )میں خام چینی کے نرخوں میں کمی ہوئی جس کی وجہ برازیل سمیت عالمی سطح پر اس کی پیداوار میں اضافے کا امکان ہے۔کافی اور کوکوا کے نرخوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ایکسچینج میں اکتوبر کیلئے خام چینی کے سودے 0.04 سینٹ (0.3 فیصد) کم ہوکر 13.2 سینٹ فی پونڈ طے پائے۔اکتوبر کیلئے سفید چینی کے سودے 2.10 ڈالر (0.6 فیصد) کمی کے بعد 364.40 ڈالر فی ٹن طے پائے۔