27.7 C
Islamabad
منگل, مئی 13, 2025
ہومتجارتی خبریںآئی سی سی آئی کا مسلح افواج کو دشمن کے ناپاک عزائم...

آئی سی سی آئی کا مسلح افواج کو دشمن کے ناپاک عزائم خاک میں ملا نے پر شاندار خراج تحسین

- Advertisement -

اسلام آباد۔12مئی (اے پی پی):اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (آئی سی سی آئی) کی قیادت نے بھارتی جارحیت کے مقابلے میں مادر وطن کے غیر متزلزل دفاع پر پاکستان کی بہادر مسلح افواج کو زبردست خراج تحسین پیش کیا ہے۔پیر کو یہاں جاری ایک بیان میں آئی سی سی آئی کے صدر ناصر منصور قریشی، سینئر نائب صدر عبدالرحمان صدیقی اور نائب صدر ناصر محمود چوہدری نے مسلح افواج کے حوصلے اور ثابت قدمی کو سراہتے ہوئے کہا کہ ان کی بہادری قومی فخر اور طاقت کا باعث ہے۔صدر ناصر منصور قریشی نے کہا کہ دشمن کے عزائم کو ناکام بنانے میں مسلح افواج کی کامیابی قومی یکجہتی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ان کے فیصلہ کن ردعمل سے نہ صرف پاکستان کی خودمختاری کا تحفظ ہوا بلکہ اس نے عالمی برادری کو قوم کی طاقت اور عزم کے بارے میں واضح پیغام بھی دیا۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے مسئلہ کشمیر پر ثالثی کے لئے آمادگی کا خیرمقدم کرتے ہوئے صدر آئی سی سی آئی نے بھارت اور پاکستان کے درمیان بامعنی روابط کی امید ظاہر کی جس سے دیرینہ تنازعہ کا مستقل اور پرامن حل نکل سکتا ہے۔انہوں نے دونوں ہمسایہ ممالک کے درمیان امن کی بحالی کی اہمیت کو اجاگر کیا اور دونوں ممالک اور خطے کے فائدے کے لئے تجارتی اور اقتصادی تعاون کو مضبوط بنانے پر توجہ مرکوز کرنے پر زور دیا۔

- Advertisement -

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=596133

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں