آئی سی سی آئی کے زیر اہتمام 2روزہ آل پاکستان چیمبرز پریزیڈنٹس کانفرنس کا آغاز (کل) منگل کو ہوگا

180
Ahsan Zafar Bakhtavari,
سوشل میڈیا کے ذریعے منشیات کی سمگلنگ کے روک تھام کے بارے میں شعور اجاگر کرنے کی ضرورت ہے، احسن ظفر بختاوری

اسلام آباد۔24جون (اے پی پی):اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (آئی سی سی آئی)(کل) منگل کو 2 روزہ ”آل پاکستان چیمبرز پریذیڈنٹس کانفرنس“ کا آغاز کر رہی ہے جس میں وفاقی وزراء، 70 سے زائد چیمبرز کے صدور، سفیروں، سفارتکاروں، صنعتکاروں، تاجر رہنماؤں، ماہرین تعلیم اور میڈیا پرسنز کی شرکت متوقع ہے۔پروگرام میں ‘ٹیکس پالیسیاں اور نتائج’، ‘بجٹ اور ٹیکس اصلاحات پر ردعمل’، پائیدار صنعتی ترقی کے لئے سرمایہ کاری کا ماحول، ‘علاقائی تجارتی منظرنامے، چیلنجز اور مواقع’ پر پریذنٹیشنز بھی شامل ہیں۔

پیر کو یہاں جاری بیان میں آئی سی سی آئی کے صدر احسن ظفر بختاوری نے کہا کہ یہ آئی سی سی آئی کا کریڈٹ ہے کہ اس نے 2020 میں پہلی اے پی سی پی سی منعقد کرنے کی پہل کی تاکہ تمام چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدور کو ایک پلیٹ فارم پر لایا جا سکے، تاجر برادری کے اہم مسائل اور ان کے حل کے لئے حکومت کو تجاویز پیش کیں اور اب ایک بار پھر 25، 26 جون 2024 کو دوسری اے پی سی پی سی بلانے کے لئے تیار ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس تقریب کا مقصد اہم مسائل پرخیالات کا تبادلہ اور اقتصادی ترقی کو فروغ دینے والے اقدامات پر تعاون کرنا ہے۔ کنکلیو میں کلیدی تقاریر، پینل مباحثے، اور نیٹ ورکنگ کے مواقع پیش کئے جائیں گے، جو کاروباری رہنماؤں کو ایک دوسرے کے ساتھ اور پالیسی سازوں کے ساتھ مشغول ہونے کے لیے ایک پلیٹ فارم فراہم کرے گا۔انہوں نے کہا کہ اس وقت ملک کی معیشت کو متعدد چیلنجز کا سامنا ہے جس کی وجہ سے کاروباری سرگرمیاں سست روی کا شکار ہیں، اس لئے آئی سی سی آئی نے ضرورت محسوس کی کہ وہ پوری تاجر برادری کی قیادت کو ایک جگہ پر لائے اور جامع کاروباری اور معاشی سرگرمیوں کی بحالی کے لیے حکومت کو قابل عمل تجاویزپیش کرے۔

احسن ظفر بختاوری نے مزید کہا کہ اس موقع پر متعلقہ وفاقی وزراء تاجر برادری کو ملک میں کاروبار کرنے میں آسانی کے فروغ کے لئے حکومتی اقدامات کے بارے میں بھی اعتماد میں لیں گے۔انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ اے پی سی پی سی پاکستان کی معیشت کو پائیدار اقتصادی ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کے لئے حکومت اور تاجر برادری کے درمیان اعتماد پیدا کرنے میں اہم کردار ادا کرے گی۔