جوہانسبرگ۔13جنوری (اے پی پی):انٹر نیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی)انڈر 19 ورلڈ کپ کے سلسلے میں کل(اتوار کو )مزید چار وارم اپ میچ کھیلے جائیں گے ، پہلا میچ آئرلینڈ اور زمبابوے ، دوسرا میچ افغانستان اور انگلینڈ ، تیسرا میچ بنگلہ دیش اور سری لنکا جبکہ چوتھا میچ نیوزی لینڈ اور ویسٹ انڈیز کی انڈر 19 ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گا ۔واضح رہے کہ انڈر 19 ورلڈ کپ کا آغاز 19 جنوری سے ہو گا ۔