کمبرلی۔20جنوری (اے پی پی):آئی سی سی انڈر 19 ورلڈ کپ 2024 میں کل(اتوار کو )مزید دو میچوں کا فیصلہ ہو گا ،
پہلا میچ سری لنکا اور زمبابوے جبکہ دوسرا میچ نیوزی لینڈ اور نیپال کی انڈر 19 ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گا ، انڈر 19 ورلڈ کپ کے دلچسپ مقابلے جنوبی افریقا میں جاری ہیں
، میگا ایونٹ میں اتوار کے روز گروپ سی میں سری لنکا اور زمبابوے کی انڈر 19 ٹیمیں ڈائمنڈ اوول ، کمبرلی میں مدمقابل ہوں گی ، اسی روز دوسرا میچ گروپ ڈی کی ٹیموں نیوزی لینڈ اور نیپال کے مابین بفیلو پارک ، ایسٹ لندن میں کھیلا جائے گا ۔