22.1 C
Islamabad
بدھ, اپریل 2, 2025
ہومکھیل کی خبریںآئی سی سی انڈر 19 ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے...

آئی سی سی انڈر 19 ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے پاکستان ٹیم کااعلان

- Advertisement -

اسلام آباد/لاہور ۔28دسمبر (اے پی پی):آئی سی سی انڈر 19 ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے پاکستان ٹیم کااعلان کر دیا گیا،کومل خان ٹیم کی قیادت کریں گی۔ خواتین کی قومی سلیکشن کمیٹی نے آئی سی سی انڈر 19 ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2025 کے لیے 15 رکنی پاکستانی سکواڈ کا اعلان کر دیا ہے۔ 16 ٹیموں پر مشتمل یہ ٹورنامنٹ 18 جنوری سے 2 فروری 2025 تک ملائیشیا میں کھیلا جائے گا۔

وکٹ کیپر بیٹر کومل خان ٹیم کی قیادت کریں گی جبکہ ضوفشاں ایاز نائب کپتان ہوں گی۔پاکستان کا سکواڈ کومل خان (کپتان) ( لاہور) ضوفشاں ایاز (نائب کپتان) (واہ کینٹ)، علیسہ مختیار (مظفر گڑھ) اریشہ انصاری (قصور) فاطمہ خان (لاہور) ہانیہ احمر (کراچی)ماہم انیس (اسلام آباد) ماہ نور زیب (مردان)میمونہ خالد (لاہور)مناہل (فیصل آباد)قرۃ العین (سیالکوٹ)راویل فرحان (لاہور)شہر بانو (لودھراں)طیبہ امداد (ایبٹ آباد) اور واصفہ حسین (کراچی)پر مشتمل ہو گا جبکہ نان ٹریولنگ ریزرو کھلاڑیوں میں فضا فیاض (لاہور)لائبہ ناصر (لاہور)مناہل جاوید (لاہور)روزینہ اکرم (اسلام آباد) اور ثانیہ رشید (راولپنڈی) شامل ہیں۔

- Advertisement -

پاکستانی ٹیم 31 دسمبر سے 9 جنوری تک کراچی کے حنیف محمد ہائی پرفارمنس سینٹر میں تربیتی کیمپ میں حصہ لے گی جبکہ ٹیم 10 جنوری کو دبئی کے راستے کراچی سے ملائیشیا روانہ ہوگی۔ٹورنامنٹ کے فارمیٹ کے مطابق چار گروپس ہیں، ہر گروپ میں چار ٹیمیں شامل ہیں۔ پاکستان کو گروپ بی میں انگلینڈ، آئرلینڈ اور امریکہ کے ساتھ رکھا گیا ہے۔ پاکستانی ٹیم اپنا پہلا میچ 18 جنوری کو امریکہ کے خلاف کھیلے گی۔ اس کے بعد 20 جنوری کو انگلینڈ سے مقابلہ ہوگا جبکہ پاکستان کا آخری گروپ میچ 22 جنوری کو آئرلینڈ کے خلاف ہوگا۔پاکستان کے تینوں میچ ملائیشیا کے شہر جوہور کے جے سی اے اوول میں کھیلے جائیں گے۔گروپ مرحلے کے اختتام کے بعد ہر گروپ سے تین ٹیمیں سپر 6 کے لیے کوالیفائی کریں گی۔

گروپ اے اور ڈی اور بی اور سی کی سب سے نیچے کی ٹیمیں 24 جنوری کو آخری جگہ کے پلے آف میں مقابلہ کریں گی۔سپر 6 مرحلے کے لیے کوالیفائی کرنے والی 12 ٹیموں کو دو گروپوں میں تقسیم کیا جائے گا۔ گروپ 1 میں گروپ اے اور گروپ ڈی کی ٹاپ تین ٹیمیں شامل ہوں گی جبکہ گروپ 2 میں گروپ بی اور گروپ سی سے ہر ایک کی ٹاپ تین ٹیمیں ہوں گی۔سپر 6 مرحلے میں ہر ٹیم اپنی جیت، پوائنٹس اور نیٹ رن ریٹ آگے بڑھائے گی جو سپر 6 کوالیفائنگ ٹیموں کے خلاف ہوں گے۔ سپر 6 مرحلے میں ہر ٹیم دو دو میچ کھیلے گی۔سپر6 مرحلے کے دو گروپوں میں سے ٹاپ دو ٹیمیں سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کریں گی۔ سیمی فائنلز 31 جنوری کو ہوں گے جب کہ ٹورنامنٹ کا فائنل 2 فروری کو کوالالمپور میں کھیلا جائے گا۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=540178

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں