آئی سی سی انڈر 19 ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ میں جمعرات کو مزید دو میچوں کا فیصلہ ہوگا

141
ICC U-19 Women's T20 World Cup
ICC U-19 Women's T20 World Cup

کوالالمپور۔22جنوری (اے پی پی):آئی سی سی انڈر 19 ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ میں انتہائی دلکش اور کانٹے دار مقابلوں کا سلسلہ جاری ہے۔ میگا ایونٹ میں کل (جمعرات کو) مزید دو میچ کھیلے جائیں گے۔ پہلا میچ گروپ کی انڈر 19 ویمنز ٹیموں میزبان ملائیشیا اور ویسٹ انڈیز کے درمیان کھیلا جائے گا۔

دوسرا میچ بھی گروپ اے کی انڈر19 ٹیموں بھارت اور سری لنکا کے درمیان کھیلا جائے گا۔ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی ) کے زیر اہتمام آئی سی سی انڈر 19 ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ میں انتہائی دلکش اور کانٹے دار مقابلوں اپنے عروج کو پہنچ چکے ہیں،جس میں شائقین کرکٹ کو اچھی کرکٹ دیکھنے کو مل رہی ہے۔ میگا ایونٹ میں کل (جمعرات کو) مزید دو میچ کھیلے جائیں گے۔

پہلا میچ گروپ کی انڈر 19 ویمنز ٹیموں میزبان ملائیشیا اور ویسٹ انڈیز کے درمیان کھیلا جائے گا۔ دوسرا میچ بھی گروپ اے کی انڈر19 ٹیموں بھارت اور سری لنکا کے درمیان کھیلا جائے گا۔ دو میچز بایوماس اوول، کوالالمپور میں کھیلے جائیں گے۔میگا ایونٹ کے دونوں سیمی فائنلز 31 جنوری کو کھیلے جائیں گے جبکہ فائنل میچ 2 فروری کو بایوماس اوول، کوالالمپور میں کھیلا جائے گا۔