22.5 C
Islamabad
بدھ, ستمبر 3, 2025
ہومکھیل کی خبریںآئی سی سی انڈر 19 ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ میں شرکت...

آئی سی سی انڈر 19 ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ میں شرکت کے لیے پاکستانی ٹیم ملائیشیا پہنچ گئی

- Advertisement -

کوالالمپور۔11جنوری (اے پی پی):آئی سی سی انڈر 19 ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ میں شرکت کے لیے پاکستانی ٹیم کومل خان کی قیادت میں ملائیشیا پہنچ گئی، پی سی بی کے مطابق کوالالمپور ایئرپورٹ پر موجود پاکستانیوں نے قومی ٹیم کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا، کپتان کومل خان نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میگا ایونٹ میں شرکت کے لیے پوری تیاری کے ساتھ آئے ہیں، کھلاڑیوں کا مورال بلند ہے

اور گروپ میچ جیتنے کے لیے بھرپور کوشش کریں گے، ہیڈ کوچ محسن کمال نے کہا کہ کھلاڑیوں پر بہت محنت کی گئی ہے، پاکستانی ٹیم ورلڈ کپ میں ایشیا کپ سے مختلف نظر آئے گی، انڈر 19 ورلڈ کپ 18 جنوری سے شروع ہو گا ، پاکستانی ٹیم گروپ بی انگلینڈ، آئرلینڈ اور امریکہ کے ساتھ شامل ہے ، قومی ٹیم اپنی مہم کا آغاز 18 جنوری کو امریکہ کے خلاف میچ سے کرے گی ، پاکستان کا دوسرا میچ 20 جنوری کو انگلینڈ اور تیسرا میچ 22 جنوری کو آئرلینڈ کے ساتھ ہو گا۔

- Advertisement -

 

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں