آئی سی سی انڈر 19 ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ میں پاکستان ٹیم اپنا دوسرا گروپ میچ (کل) انگلینڈ کے خلاف کھیلے گی

130
ICC Women's Under-19 T20 World Cup

کوالالمپور۔19جنوری (اے پی پی):آئی سی سی انڈر 19 ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ میں پاکستان ٹیم اپنا دوسرا گروپ میچ کل(پیر کو) انگلینڈ کے خلاف کھیلے گی ۔ پہلے میچ میں پاکستان کو امریکہ کا چیلنج درپیش تھا مگر بارش کے باعث میچ منسوخ کر دیا گیا اور دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ مل گیا ۔

قومی ٹیم کو وکٹ کیپر بیٹر کومل خان لیڈ کر رہی ہیں ، ان کا کہنا ہے کہ ورلڈ کپ کے لیے بھرپور تیاری کی ہے اور ہم میں اچھی کارکردگی کے لیے پرعزم ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ہماری ٹیم باصلاحیت کھلاڑیوں پر مشتمل ہے ۔

انگلینڈ کے خلاف میچ میں مربوط حکمت عملی کے تحت میدان میں اتریں گے اور نتیجہ اپنے حق میں کرنے کی پوری کوشش کریں گے ، قومی ٹیم گروپ بی میں شامل ہے اور اپنا آخری میچ 22 جنوری کو آئرلینڈ کے خلاف کھیلے گی۔