آئی سی سی انڈر 19 ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ: پاکستانی ٹیم دوسرا وارم اپ میچ کل آسٹریلیا کے خلاف کھیلے گی

128
ICC U-19 Women's T20 World Cup
ICC U-19 Women's T20 World Cup

کوالالمپور۔14جنوری (اے پی پی):آئی سی سی انڈر 19 ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ میں پاکستان ویمن ٹیم اپنا دوسرا وارم اپ میچ (کل) بدھ کو آسٹریلیا ویمن کے خلاف کھیلے گی۔ میچ سلنگور ٹرف کلب گراؤنڈ میں مقامی وقت کے مطابق سہ پہر اڑھائی بجے شروع ہو گا۔ میگا ایونٹ کا باقاعدہ آغاز 18 جنوری سے ہو رہا ہے ، پاکستان گروپ بی میں انگلینڈ، آئرلینڈ اور امریکہ کے ساتھ شامل ہے ۔

قومی ٹیم اپنی مہم کا آغاز 18 جنوری کو امریکہ کے خلاف میچ سے کرے گی ، پاکستان کا دوسرا میچ 20 جنوری کو انگلینڈ اور تیسرا میچ 22 جنوری کو آئرلینڈ کے ساتھ ہو گا ۔ واضح رہے کہ پاکستان ویمن نے پہلے وارم اپ میچ میں نائجیریا ویمن کو 11 رنز سے شکست دی تھی۔