آئی سی سی انڈر 19 ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ کی تیاریوں کے سلسلے میں پاکستان ٹیم کا 9 روزہ تربیتی کیمپ ختم

192
ICC U-19 Women's T20 World Cup
ICC U-19 Women's T20 World Cup

راولپنڈی۔9جنوری (اے پی پی):آئی سی سی انڈر 19 ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ کی تیاریوں کے سلسلے میں پاکستان ٹیم کا 9 روزہ تربیتی کیمپ اختتام پذیر ہو گیا۔پی سی بی کی طرف سے جاری تفصیلات کے مطابق قومی خواتین انڈر 19 ٹیم میگا ایونٹ میں شرکت کے لیے (کل) بروز جمعہ کو ملائیشیا روانہ ہو گی، پاکستانی ٹیم کی قیادت کومل خان کریں گی جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں ضوفشاں ایاز ، علیسہ مختیار ، اریشہ انصاری، فاطمہ خان ، ہانیہ احمر، ماہم انیس ، ماہ نور زیب، میمونہ خالد

مناہل، قرۃ العین ، راویل فرحان ، شہر بانو، طیبہ امداد اور واصفہ حسین شامل ہیں، 16 ٹیموں پر مشتمل ٹورنامنٹ 18 جنوری سے 2 فروری تک ملائشیا میں کھیلا جائے گا ۔پاکستانی ٹیم گروپ بی میں انگلینڈ، آئرلینڈ اور امریکہ کے ساتھ شامل ہے اور اپنا پہلا میچ 18 جنوری کو امریکہ کے خلاف کھیلے گی ، 20 جنوری کو پاکستان کا مقابلہ انگلینڈ سے ہو گا ، 22 جنوری کو آخری گروپ میچ میں گرین شرٹس کو آئرلینڈ کا چیلنج درپیش ہو گا ، پاکستان کے تینوں میچ ملائیشیا کے شہر جوہور کے جے سی اے اوول میں کھیلے جائیں گے۔