18.8 C
Islamabad
جمعہ, اپریل 4, 2025
ہومکھیل کی خبریںآئی سی سی انڈر 19 ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ کے سیمی...

آئی سی سی انڈر 19 ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ کے سیمی فائنلز جمعہ کو کھیلے جائیں گے

- Advertisement -

کوالالمپور۔30جنوری (اے پی پی):آئی سی سی انڈر 19 ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ میں انتہائی دلکش اور کانٹے دار مقابلوں کا سلسلہ جاری ہےجو اپنے اختتامی مراحل میں داخل ہوچکا ہے۔ میگا ایونٹ میں کل (جمعہ کو) دونوں سیمی فائنلز کا فیصلہ ہوگا۔میگا ایونٹ کا پہلا سیمی فائنل میچ دفاعی چیمپئن بھارت اور انگلینڈ کی انڈر 19 ویمنز ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گا جبکہ دوسرے سیمی فائنل میچ میں جنوبی افریقا اور آسٹریلیا کی انڈر19 ویمنز ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گا۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی ) کے زیر اہتمام آئی سی سی انڈر 19 ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ میں انتہائی دلکش اور کانٹے دار مقابلوں اپنے عروج کو پہنچ چکے ہیں،جس میں شائقین کرکٹ کو اچھی کرکٹ دیکھنے کو مل رہی ہے۔

- Advertisement -

میگا ایونٹ میں کل (جمعہ کو) دونوں سیمی فائنلز کھیلے جائیں گے جن کے بعد فائنلسٹ ٹیموں کا فیصلہ ہوجائے گا۔پہلا سیمی فائنل میچ دفاعی چیمپئن بھارت اور انگلینڈ کی انڈر 19 ویمنز ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گا جبکہ دوسرے سیمی فائنل میچ میں جنوبی افریقا اور آسٹریلیا کی انڈر19 ویمنز ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گا۔ میگا ایونٹ کے دو سیمی فائنل میچز بایوماس اوول، کوالالمپور میں کھیلے جائیں گے۔میگا ایونٹ کا فائنل میچ 2 فروری کو بایوماس اوول، کوالالمپور میں کھیلا جائے گا

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=553699

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں