آئی سی سی انڈر 19 ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ کے وارم اپ میچ ، پاکستان نے نائجیریا کو 11 رنز سے ہرا دیا

207

کوالمپور۔13جنوری (اے پی پی):آئی سی سی انڈر 19 ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ کے وارم اپ میچ میں پاکستان نے نائجیریا کو 11 رنز سے ہرا دیا ۔ پاکستان ویمنز انڈر 19 ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں پر 105رنز بنائے۔ فاطمہ خان 28 اور راویل فرحان نے 23 رنز بنا کر نمایاں رہیں۔نائجیریا کی ٹیم مطلوبہ ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی اس نے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 94 رنز بنائے ، قراہ العین نے 2 دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا