20.5 C
Islamabad
جمعہ, مئی 9, 2025
ہومکھیل کی خبریںآئی سی سی رینکنگ،شاہین شاہ آفریدی دنیا کے نمبرون بائولر بن گئے،بابراعظم...

آئی سی سی رینکنگ،شاہین شاہ آفریدی دنیا کے نمبرون بائولر بن گئے،بابراعظم بدستورٹاپ پوزیشن پر براجمان

- Advertisement -

دبئی۔1نومبر (اے پی پی):انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی)نے پلیئرز کی تازہ ترین ون ڈے رینکنگ جاری کردی، بیٹرز میں بابراعظم کی پہلی پوزیشن برقرار ہے جبکہ شاہین آفریدی 7درجے ترقی پا کر دنیا کے نمبر ایک بائولر بن گئے۔ ورلڈ کپ میں پاکستان اور بنگلہ دیش کے میچ کے بعد آئی سی سی نے اپنی تازہ ترین ون ڈے پلیئرز رینکنگ جاری کر دی ہے جس کے مطابق بیٹرز کے ساتھ ساتھ بائولرز رینکنگ میں بھی نمبر ون پوزیشن پاکستان کے پاس آگئی ہے۔

بیٹرز کی رینکنگ میں پاکستان کے بابراعظم اور بھارت کے شبمان گل کے درمیان سخت مقابلہ ہے، بابر اعظم 818 پوائنٹس کے ساتھ پہلے نمبر پر برقرار ہیں جبکہ بھارت کے شبمان گل صرف دو پوائنٹس کے فرق کے ساتھ دوسری پوزیشن پر موجود ہیں۔ جنوبی افریقہ کے کوئنٹن ڈی کوک 765 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر برقرار ہیں، آسٹریلیا کے ڈیوڈ وارنر چوتھے اور بھارتی کپتان روہت شرما پانچویں نمبر پر ہیں۔

- Advertisement -

بائولرز کی نئی رینکنگ میں پاکستان کے سٹار فاسٹ بائولر شاہین آفریدی7 درجے ترقی کرکے 673 پوائنٹس کے ساتھ نمبر ون بائولر بن گئے ہیں، آسٹریلیا کے فاسٹ بائولر جوش ہیزل ووڈ ایک درجہ تنزلی کے بعد 663 پوائنٹس کے ساتھ دوسری اور بھارت کے فاسٹ بائولر محمد سراج 656 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر چلے گئے ہیں۔

آل رائونڈرز رینکنگ میں بنگلہ دیش کے کپتان شکیب الحسن بدستور پہلی پوزیشن پر برقرار ہیں، افغانستان کے تجربہ کار آل رائونڈر محمد نبی دوسری اور زمبابوے کے سکندر رضا تیسری پوزیشن پر موجود ہیں۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=407241

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں