آئی سی سی مینز ورلڈ ٹی ٹونٹی کپ میں پہلی مرتبہ ڈی آر ایس سسٹم استعمال ہو گا،آئی سی سی

113

دبئی۔11اکتوبر (اے پی پی):انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے رواں ماہ شیڈول آئی سی سی مینز ورلڈ ٹی ٹونٹی کپ کیلئے پلیئنگ کنڈیشنز کا اعلان کر دیا۔ میگا ایونٹ میں پہلی مرتبہ ڈیسیشن ریویو سسٹم (ڈی آر ایس) سسٹم استعمال ہو گا۔

آئی سی سی کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق کرکٹ کی عالمی گورننگ باڈی نے ورلڈ ٹی ٹونٹی کپ کیلئے پلیئنگ کنڈیشنز کا اعلان کر دیا ہے جس کے تحت میگا ٹورنامنٹ میں پہلی مرتبہ ڈی آر ایس سسٹم استعمال ہو گا، ہر ٹیم کو ایک اننگز میں دو ریویو ملیں گے۔

آئی سی سی نے اس کے علاوہ بارش سے متاثرہ اور تاخیر کا شکار ہونے والے میچز میں بھی اوورز کی کم سے کم تعداد بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے جس کے تحت ورلڈ ٹی ٹونٹی کپ کے گروپ مرحلے کے دوران ڈک ورتھ لوئس میتھڈ (ڈی ایل ایس) قانون کے استعمال کیلئے ایک اننگز میں کم سے کم پانچ اوورز ہونا لازمی ہو گا جبکہ سیمی فائنلز اور فائنل کیلئے دس اوورز کی شرط رکھی گئی ہے۔