آئی سی سی مینز ورلڈ کپ کرکٹ ٹورنامنٹ میں جنوبی افریقا اور بنگلہ دیش (کل ) پنجہ آزمائی کریں گے

103
World Cup,

ممبئی۔23اکتوبر (اے پی پی):انٹرنیشنل کرکٹ کونسل(آئی سی سی )کے زیر اہتمام آئی سی سی مینز ورلڈ کپ ٹورنامنٹ میں کل(منگل کو)ایک میچ کھیلا جائے گا، جس میں جنوبی افریقا اور بنگلہ دیش کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی۔ یہ میچ میگا ایونٹ کا 23واں میچ ہوگا اور دن 1 بجکر 30 منٹ پر شروع ہوگا۔انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے زیر اہتمام بھارت میں جاری آئی سی سی مینز ورلڈ کپ ٹورنامنٹ کا 13واں ایڈیشن جاری ہے جس میں شائقین کرکٹ کو انتہائی دلچسپ اور کانٹے دار مقابلے دیکھنے کو مل رہے ہیں ۔

میگا ایونٹ میں (کل )منگل کو ایک میچ کھیلا جائے گا جس میں جنوبی افریقا اور بنگلہ دیش کی ٹیمیں وانکھیڈے سٹیڈیم، ممبئی کے مقام پر پنجہ آزمائی کریں گی ۔ میچ دن 1 بجکر 30 منٹ پر شروع ہوگا۔ میگا ایونٹ میں میزبان جنوبی افریقا کی ٹیم چار میچ کھیل چکی ہے اور تینوں میچز جیت چکی ہے جبکہ اس کو ایک میچ میں شکست کا سامناکرناپڑا تھا۔ میگا ایونٹ کے ٹیبل پوائنٹس پر 6 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے ۔

بنگلہ دیشی ٹیم بھی چار میچ کھیل چکی ہے اور وہ صرف ایک میچ جیت سکی ہے جبکہ اس کو تین میچوں میں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ بنگلہ دیش کی ٹیم پوائنٹس ٹیبل پر دو پوائنٹس کے ساتھ ٹیبل پر چھٹے نمبر پر ہے۔جنوبی افریقا کی ٹیم کو ٹیمبا بووما لیڈ کررہے ہیں جبکہ بنگلہ دیش کی ٹیم کو مایہ ناز آل رائونڈر شکیب الحسن لیڈ کر رہے ہیں۔