آئی سی سی مینز ورلڈ کپ کرکٹ ٹورنامنٹ کا 17واں میچ ،میزبان بھارت اور بنگلہ دیش کل جمعرات کو پنجہ آزمائی کریں گے

192
آئی سی سی مینز ورلڈ کپ کرکٹ ٹورنامنٹ کا 17واں میچ ،میزبان بھارت اور بنگلہ دیش کل جمعرات کو پنجہ آزمائی کریں گے

پونے۔18اکتوبر (اے پی پی): انٹرنیشنل کرکٹ کونسل آئی سی سی کے زیر اہتمام آئی سی سی مینز ورلڈ کپ ٹورنامنٹ میں کل جمعرات کو ایک میچ کھیلا جائے گا، جس میں میزبان بھارت اور بنگلہ دیش کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی۔

یہ میچ میگا ایونٹ کا 17واں میچ ہوگا اور دن 1 بجکر 30 منٹ پر شروع ہوگا۔انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے زیر اہتمام بھارت میں جاری آئی سی سی مینز ورلڈ کپ ٹورنامنٹ کا 13واں ایڈیشن جاری ہے جس میں شائقین کرکٹ کو انتہائی دلچسپ اور کانٹے دار مقابلے دیکھنے کو مل رہے ہیں ۔

میگا ایونٹ میں کل جمعرات کو ایک میچ کھیلا جائے گا جس میں بھارت اور بنگلہ دیش کی ٹیمیں مہاراشٹر کرکٹ ایسوسی ایشن سٹیڈیم، پونے کے مقام پر پنجہ آزمائی کریں گی ۔ میچ دن 1 بجکر 30 منٹ پر شروع ہوگا۔ میگا ایونٹ میں میزبان بھارت کی ٹیم تین میچ کھیل چکی ہے اور اپنے تینوں میچز جیت چکی ہے اور میگا ایونٹ کے ٹیبل پوائنٹس پر بہترین نیٹ رن ریٹ اور 6 پوائنٹس کے ساتھ سر فہرست ہے ۔

بنگلہ دیشی ٹیم بھی تین میچ کھیل چکی ہے جس میں اس کو دو میچوں میں شکست کا سامنا کرنا پڑا جبکہ ایک میچ میں فتح حاصل ہوئی اور اس اعتبار سے بنگلہ دیش کی ٹیم پوائنٹس ٹیبل پر دو پوائنٹس کے ساتھ ٹیبل پر ساتویں نمبر پر ہے۔بھارتی ٹیم کو مایہ ناز اوپننگ بلے باز روہت شرما لیڈ کررہے ہیں جبکہ بنگلہ دیش کی ٹیم کو مایہ ناز آل رائونڈر شکیب الحسن لیڈ کر رہے ہیں۔