لاہور۔6فروری (اے پی پی):آئی سی سی ٹی ٹونٹی کرکٹ ٹورنامنٹ کا دسواں ایڈیشن بھارت اور سری لنکا میں مشترکہ طور پر کل (ہفتہ سے )شروع ہوگا8مارچ تک جاری رہے گا۔آئی سی سی مینز ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں گروپ اے کے میچز سے ٹورنامنٹ کا آغاز کیا جائے گا جبکہ اسی روز کولمبو میں پاکستان اور نیدر لینڈ زآمنے سامنے ہوں گے جو ورلڈ کپ کا پہلا مقابلہ ہوگا۔2026 کے …
آئی سی سی مینز ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ (ہفتہ سے )شروع ہوگا

مزید خبریں
لاہور۔6فروری (اے پی پی):آئی سی سی ٹی ٹونٹی کرکٹ ٹورنامنٹ کا دسواں ایڈیشن بھارت اور سری لنکا میں مشترکہ طور پر کل (ہفتہ سے )شروع ہوگا8مارچ تک جاری رہے گا۔آئی سی سی مینز ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں گروپ اے کے میچز سے ٹورنامنٹ کا آغاز کیا جائے گا جبکہ اسی روز کولمبو میں پاکستان اور نیدر لینڈ زآمنے سامنے ہوں گے جو ورلڈ کپ کا پہلا مقابلہ ہوگا۔2026 کے مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں دنیا بھر کی 20 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں، جن میں تمام 12 ٹیسٹ کھیلنے والے ممالک شامل ہیں۔ زمبابوے نے کوالیفائنگ مرحلہ کامیابی سے عبور کر کے ٹورنامنٹ کے لیے کوالیفائی کیا۔
اٹلی اس ایونٹ میں پہلی بار شرکت کر رہا ہے جبکہ کینیڈا 2014 کے بعد پہلی مرتبہ کسی عالمی کرکٹ ٹورنامنٹ میں حصہ لے رہا ہے۔بنگلہ دیش نے سکیورٹی خدشات اور بھارت کے بجائے سری لنکا میں میچز کھیلنے کی اجازت نہ ملنے پر ٹورنامنٹ سے دستبرداری اختیار کر لی، جس کے بعد سکاٹ لینڈ کو متبادل کے طور پر شامل کیا گیا۔ سکاٹ لینڈ، جو کوالیفائی نہ کرنے والی ٹیموں میں سب سے زیادہ رینک پر تھا، نے گروپ سی میں بنگلہ دیش کی جگہ لی اور طے شدہ شیڈول کے مطابق اپنے میچز کھیلے گا۔پاکستان نے بھی ابتدا میں ٹورنامنٹ کے مکمل بائیکاٹ پر غور کیا تھا، تاہم بعد ازاں حکومت نے پاکستان ٹیم کو ایونٹ میں شرکت کی اجازت دے دی، سوائے 15 فروری کو بھارت کے خلاف میچ کے۔
اس فیصلے کے اثرات کے حوالے سے تاحال آئی سی سی کی جانب سے کوئی حتمی اعلان نہیں کیا گیا۔ 2024 میں طے پانے والے معاہدے کے تحت پاکستان اپنی ٹیم کے میچز سری لنکا میں کھیلے گا، کیونکہ بھارت اور پاکستان ایک دوسرے کے ملک میں میچز نہیں کھیلتے۔ابتدائی مرحلے میں 20 ٹیموں کو چار گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے۔ گروپ اے میں بھارت، نمیبیا، نیدرلینڈز، پاکستان اور امریکا شامل ہیں، گروپ بی میں آسٹریلیا، آئرلینڈ، عمان، سری لنکا اور زمبابوے کو رکھا گیا ہے۔اسی طرح گروپ سی میں انگلینڈ، اٹلی، نیپال، سکاٹ لینڈ اور ویسٹ انڈیز شامل ہیں، جبکہ گروپ ڈی میں افغانستان، کینیڈا، نیوزی لینڈ، جنوبی افریقہ اور متحدہ عرب امارات شامل ہیں۔








