32.7 C
Islamabad
منگل, اپریل 29, 2025
ہومکھیل کی خبریںآئی سی سی مینز ٹی 20 ورلڈ کپ 2024 میں 20ٹیمیں ٹائٹل...

آئی سی سی مینز ٹی 20 ورلڈ کپ 2024 میں 20ٹیمیں ٹائٹل کے حصول کیلئے مدمقابل ہوں گی

- Advertisement -

دبئی ۔26دسمبر (اے پی پی):انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی)کے زیر اہتمام نواں مینز ٹی 20 ورلڈ کپ 2024 جو کہ ویسٹ انڈیز اور امریکامیں ہونے جا رہا ہے کے فارمیٹ کا اعلان کردیا ہے، ایونٹ کا فارمیٹ گزشتہ ایونٹس سے مختلف ہوگااور اگلے ورلڈ کپ میں 20 ٹیمیں ٹائٹل کے حصول کیلئے مدمقابل ہوں گی۔

آئی سی سی کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق ایونٹ میں شریک 20 ٹیموں کو چار گروپس میں تقسیم کیا جائے گا اور ہر گروپ سے دو، دو ٹیمیں سپر8 مرحلے کے لئے کوالیفائی کریں گی جبکہ سپر 8 کی ٹیموں کو دو گروپس میں تقسیم کیا جائے گااور سپر 8 کی 4 ٹاپ ٹیمیں سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کریں گی۔آئندہ ٹی 20 ورلڈ کپ میں 55 میچز کھیلے جائیں گے۔ امریکا اور ویسٹ انڈیز نے میزبان ہونے کی بنیاد پر براہ راست میگا ایونٹ کیلئے کوالیفائی کرلیا جبکہ پاکستان، انگلینڈ، بھارت اور نیوزی لینڈ نے 2022 ورلڈکپ کی کارکردگی بنیادپر جگہ پکی کی ہے۔

- Advertisement -

اسی طرح آسٹریلیا، نیدرلینڈز، سری لنکا اور جنوبی افریقا بھی رواں سال ٹورنامنٹ میں شاندار کارکردگی کی بدولت میگا ایونٹ کیلئے کوالیفائی کرگئےہیں جبکہ افغانستان اور بنگلا دیش نے رینکنگ کی بنیاد پر اگلے ورلڈ کپ میں جگہ بنا لی ہے۔ دیگر آٹھ ٹیموں کا فیصلہ کوالیفائرز کی بنیاد پر ہوگا۔ افریقا، ایشیا اور یورپ سے دو، دو جبکہ پیسفیک اور امریکا سے ایک ایک ٹیم کوالیفائی کرے گی۔

 

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=343330

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں