آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈکپ ،آسٹریلیا کا نیدرلینڈز کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ

79
آئی سی سی

نئی دہلی۔25اکتوبر (اے پی پی):انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی ) کے زیر اہتمام 13ویں مینز کرکٹ ورلڈ کپ کرکٹ ٹورنامنٹ کے سب سے بڑے میلے میں انتہائی دلچسپ اور کانٹے دار مقابلوں کا سلسلہ بھارت میں جاری ہے۔ میگا ایونٹ کے 24ویں میچ میں کینگروز نے نیدرلینڈز کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔دونوں ٹیموں کے درمیان کرکٹ ورلڈکپ کا 24واں میچ ارون جیٹلی سٹیڈیم، دہلی م میں کھیلا جارہا ہے۔

ورلڈکپ کے پوائنٹس ٹیبل کی بات کی جائے تو اس وقت آسٹریلوی ٹیم چوتھی پوزیشن جبکہ نیدرلینڈز ساتویں پوزیشن پر موجود ہے۔دونوں ٹیموں کا یہ اپنا اپنا پانچواں میچ ہے۔آسٹریلیا کو اب تک دو میں کامیابی اور دو میں شکست جبکہ نیدرلینڈز کو 1 میچ میں جیت اور تین میں ہار کا سامنا کرنا پڑا۔آج کے میچ کے لیے آسٹریلوی ٹیم کو مایہ ناز آل رائونڈرپیٹ کمنز لیڈ کر رہے ہیں جبکہ نیدرلینڈز کو وکٹ کیپر بلے باز سکاٹ ایڈورڈز لیڈ کر رہے ہیں۔ 2023 کے آئی سی سی مینز ورلڈ کپ میں دنیائے کرکٹ کی 10 ٹیمیں ٹائٹل کے حصول کے لئے ایک دوسرے کے خلاف پنجہ آزمائی کریں گی،

ٹورنامنٹ کا اختتام 19 نومبر کو ہوگا۔میگا ایونٹ میں شرکت کرنے والی دس ٹیموں میں میزبان بھارت ،عالمی چیمپئن انگلینڈ، پاکستان ، افغانستان، آسٹریلیا، بنگلہ دیش، نیدرلینڈز ، نیوزی لینڈ، جنوبی افریقہ اور سری لنکاشامل ہیں۔ انگلینڈ کی ٹیم میگا ایونٹ میں ٹائٹل کے دفاع کے لئے کوشاں ہے۔