آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈ کپ ،پاکستان اپنا چھٹا میچ جنوبی افریقا کے خلاف (کل )کھیلے گا

134
President Trophy Grade
President Trophy Grade

چنائی ۔26اکتوبر (اے پی پی):انٹرنیشنل کرکٹ کونسل(آئی سی سی )کے زیر اہتمام آئی سی سی مینز ورلڈ کپ ٹورنامنٹ میں کل(جمعہ کو) ایک میچ کھیلا جائے گا، جس میں پاکستان اور جنوبی افریقا کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی۔ یہ میچ میگا ایونٹ کا 26واں میچ ہوگا اور دن 1 بجکر 30 منٹ پر شروع ہوگا۔پاکستان کی ٹیم میگا ایونٹ میں اپنا چھٹا میچ کھیلے گی۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے زیر اہتمام بھارت میں جاری آئی سی سی مینز ورلڈ کپ ٹورنامنٹ کا 13واں ایڈیشن جاری ہے جس میں شائقین کرکٹ کو انتہائی دلچسپ اور کانٹے دار مقابلے دیکھنے کو مل رہے ہیں ۔ میگا ایونٹ میں (کل ) ایک میچ کھیلا جائے گا جس میں پاکستان اور جنوبی افریقا کی ٹیمیں ایم اے چدمبرم سٹیڈیم، چنائی کے مقام پر پنجہ آزمائی کریں گی ۔ میچ دن 1 بجکر 30 منٹ پر شروع ہوگا۔

میگا ایونٹ میں پاکستان اور جنوبی افریقا کی ٹیمیں پانچ ، پانچ میچ کھیل چکی ہیں جن میں پاکستان کی ٹیم دو میچز جیت چکی ہے اور تین میں اس کو شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا جبکہ جنوبی افریقا کی ٹیم بھی پانچ میچ کھیل چکی ہے اور اس کو چار میچ میں فتح اور ایک میں شکست ہوئی تھی۔

پاکستان ٹیم کو مایہ ناز بلے باز بابر اعظم لیڈ کریں گے جبکہ جنوبی افریقا ٹیم مایہ ناز بلے باز ٹیمبا بووما کی زیر قیادت میدان میں اترے گی۔ آسٹریلوی ٹیم کو سب سے زیادہ 5 مرتبہ ٹائٹل جیتنے کا اعزاز حاصل ہے۔ بھارت اور ویسٹ انڈیز کی ٹیمیں دو، دو مرتبہ ٹائٹل جیت چکی ہیں جبکہ پاکستان ، انگلینڈ اور سری لنکا کی ٹیمیں ایک ایک مرتبہ ٹائٹل اپنے نام کر چکی ہے۔میگا ایونٹ کا فائنل میچ 19 نومبر کو احمد آباد میں کھیلا جائے گا۔