27.1 C
Islamabad
بدھ, مئی 7, 2025
ہومکھیل کی خبریںآئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈ کپ ، ہالینڈ نے یو اے...

آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈ کپ ، ہالینڈ نے یو اے ای کو 113 رنز کے بڑے مارجن سے شکست دے دی

- Advertisement -

ایمسٹرڈیم ۔6مئی (اے پی پی):آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈ کپ لیگ ٹو کے ایک اہم میچ میں ہالینڈ نے متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کو 113 رنز کے بڑے مارجن سے شکست دے دی۔ وی آر اے گرائونڈ میں کھیلے گئے اس میچ میں ہالینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 272 رنز کا بڑا مجموعہ ترتیب دیا۔

ہالینڈ کی جانب سے کپتان سکاٹ ایڈورڈز نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 74 رنز کی اننگز کھیلی۔ یو اے ای کی ٹیم ہدف کے تعاقب میں دباؤ کا شکار نظر آئی اور پوری ٹیم 41.2 اوورز میں محض 159 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔

- Advertisement -

یو اے ای کی جانب سے علی شان نے سب سے زیادہ 58 رنز بنائے تاہم دیگر بیٹرز نمایاں کارکردگی دکھانے میں ناکام رہے۔ ہالینڈ کے پال وان میکیرن نے عمدہ بولنگ کرتے ہوئے تین کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔ میچ میں بہترین کارکردگی پر سکاٹ ایڈورڈز کو پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=593643

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں