آئی سی سی نے بنگلہ دیشی باﺅلرز تسکین احمد اور عرافات سنی کے باﺅلنگ ایکشن کو قانونی قرار دے دیا

124
آئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ میں (کل) دو وارم اپ میچ کھیلے جائیں گے

دبئی ۔ 23 ستمبر (اے پی پی) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے بنگلہ دیشی باﺅلرز تسکین احمد اور عرافات سنی کے نئے باﺅلنگ ایکشنز کو قانونی قرار دے دیا، دونوں باﺅلرز فوری طور پر انٹرنیشنل کرکٹ میں باﺅلنگ کرا سکیں گے۔ تسکین احمد اور عرافات سنی نے 8 ستمبر کو نیشنل کرکٹ سینٹر برسبین میں نئے ایکشن کے ساتھ ٹیسٹ دیئے تھے اور دونوں باﺅلرز کی تمام ڈلیوریز آئی سی سی ریگولیشنز کے مطابق درست قرار پائی ہیں۔ آئی سی سی کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق تسکین اور عرافات ایکشن کی درستگی کے بعد فوری طور پر انٹرنیشنل کرکٹ میں باﺅلنگ کرانے کے اہل ہو گئے ہیں تاہم مستقبل میں ایمپائرز دونوں باﺅلرز کے مشکوک ایکشن پر رپورٹ کرنے کیلئے آزاد ہوں گے۔