آئی سی سی نے سری لنکا کرکٹ بورڈ پر عائد تمام پابندی اٹھا لیں

74

دبئی ۔ 3 مارچ (اے پی پی) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے سری لنکا کرکٹ بورڈ پر عائد تمام پابندیاں اٹھا لیں، اس بات کا فیصلہ آئی سی سی بورڈ اجلاس میں کیا گیا، کرکٹ کی ورلڈ گورننگ باڈی نے گزشتہ سال سری لنکا کرکٹ میں حکومتی مداخلت کی وجہ سے اس کے ملکی بورڈ پر پابندی عائد کرتے ہوئے اس کی فنڈنگ روک دی تھی۔ آئی سی سی کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق ورلڈ گورننگ باڈی سری لنکا کرکٹ بورڈ میں نئے انتخابات کے ذریعے منتخب باڈی کا خیرمقدم کرتی ہے جس کے بعد بورڈ نے سری لنکا کرکٹ بورڈ پر عائد تمام پابندی بھی ختم کرتے ہوئے اسے دوبارہ مستقل رکن ملک کا درجہ دے دیا گیا ہے، اس کے ساتھ ساتھ سری لنکا کرکٹ بورڈ کے زیر التوا فنڈز بھی جلد ریلیز کر دیئے جائیں گے۔