- Advertisement -
دبئی ۔ 15 فروری (اے پی پی) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے چٹاگانگ کے بعد بنگلہ دیش اور سری لنکا کے درمیان شیر بنگلہ نیشنل سٹیڈیم، میرپور میں کھیلے گئے دوسرے ٹیسٹ کی پچ کو بھی اوسط سے بھی کم درجے کی قرار دیتے ہوئے ایک ڈی میرٹ پوائنٹ دے دیا۔ سری لنکا نے دوسرے ٹیسٹ میں میزبان بنگلہ دیش کو 215 رنز سے شکست دے کر دو میچوں کی سیریز 1-0 سے اپنے نام کی تھی، اس سے قبل آئی سی سی نے بنگلہ دیش اور سری لنکا کے درمیان چٹاگانگ میں کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ کی پچ کو بھی اوسط سے بھی کم درجے کی قرار دیا تھا۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=89713
- Advertisement -