- Advertisement -
دبئی ۔ 2 جنوری (اے پی پی) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل(آئی سی سی) نے میلبورن کی وکٹ کو ناقص قرار دیتے ہوئے 14 روز میں کرکٹ آسٹریلیا سے جواب طلب کر لیا، یہ پہلا موقع ہے کہ آئی سی سی کی جانب سے آسٹریلیا کے کسی انٹرنیشنل سٹیڈیم کی وکٹ کو ناقص قرار دیا گیا ہو، میلبورن میں آسٹریلیا اور انگلینڈ کے درمیان ایشز سیریز کا چوتھا ٹیسٹ کھیلا گیا تھا جو کہ ڈرا ہوا تھا اور پانچ دنوں میں صرف 24 وکٹیں گری تھیں۔ یاد رہے کہ گزشتہ سال نومبر میں آسٹریلیا اور انگلینڈ ویمن ٹیموں کے درمیان میلبورن میں کھیلے گئے ایشز ٹیسٹ میں بھی وکٹ کے معیار پر سوالات اٹھے تھے۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=83861
- Advertisement -