دبئی۔21نومبر (اے پی پی):آئی سی سی نے مینز انڈر 19ورلڈ کپ 2024ء سری لنکا سے جنوبی افریقہ منتقل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ اقدام آئی سی سی بورڈ نے سری لنکا کرکٹ کی حال ہی میں عارضی معطلی کے بعد ایک متفقہ فیصلے کے بعد کیا۔ آئی سی سی بورڈ نے اس بات پر اتفاق کیا کہ معطلی کے باعث ہر سطح کی کرکٹ بشمول کسی بھی دو طرفہ اور ڈومیسٹک سیریز اور ٹورنامنٹس متاثر نہیں ہوں گے تاہم آئی سی سی کی سالانہ فنڈنگ معطلی ختم ہونے تک کنٹرول رہے گی۔
پریس ریلیز کے مطابق آئی سی سی نے سری لنکا کرکٹ کو سننے کے بعد ٹورنامنٹ کو جنوبی افریقہ منتقل کرنے کی تصدیق کی ہے۔ آئی سی سی کے مطابق بورڈ نے فیصلہ کیا ہے کہ سری لنکا دو طرفہ کرکٹ اور آئی سی سی ایونٹس میں بین الاقوامی سطح پر حصہ لے سکتا ہے جبکہ حال ہی میں آئی سی سی رکن کی حیثیت سے سری لنکا کرکٹ کو اپنی ذمہ داریوں کی خلاف ورزی کی وجہ سے معطل کیا گیا تھا، بورڈ کو اپنے معاملات کو خود مختار طریقے سے اور حکومتی مداخلت کے بغیر چلانے کی ضرورت ہے۔
جنوبی افریقہ 2023 ء میں خواتین کے انڈر 19 ورلڈ کپ اور2020 ء میں مردوں کے انڈر 19 ورلڈ کپ کے افتتاحی ایڈیشن کی میزبانی کر چکا ہے۔