آئی سی سی نے ٹیسٹ کرکٹ کی نئی عالمی رینکنگ جاری کردی، بابراعظم، شاہین شاہ آفریدی ،عبداللہ شفیق کی ترقی

179
ICC

لاہور۔27جولائی (اے پی پی):انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ٹیسٹ کرکٹ کی نئی عالمی رینکنگ جاری کردی ۔

ترجمان کے مطابق نئی عالمی رینکنگ میں پاکستانی قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم، شاہین شاہ آفریدی اور عبداللہ شفیق کی عالمی رینکنگ میں ترقی ہوئی ہے ،بلے بازوں کی رینکنگ میں بابراعظم چوتھے سے تیسرے نمبر پر پہنچ گئے،

واضح رہے کہ بابر اعظم دنیا کے واحد کھلاڑی ہیں جو تینوں طرز کی کرکٹ کی موجودہ رینکنگ میں ٹاپ تھری پوزیشن پر براجمان ہیں۔ عبداللہ شفیق 23 درجہ ترقی پاکر 16ویں نمبر پر جبکہ شاہین شاہ آفریدی بالرز رینکنگ میں تیسرے نمبر پر پہنچ گئے،وہ اس سے قبل چوتھی پوزیشن پر موجود تھے۔